Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldداؤد ابراہیم کے مبینہ قریبی ساتھی دانش چکنا کو گرفتار کرلیا گیا

داؤد ابراہیم کے مبینہ قریبی ساتھی دانش چکنا کو گرفتار کرلیا گیا



ممبئی (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) گینگسٹر داؤد ابراہیم کے مبینہ اہم ساتھی دانش مرچنٹ المعروف دانش چکنا، کو منشیات کے ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا۔ مرچنٹ جو مبینہ طور پر ڈونگری علاقے میں داؤد کی منشیات کی سرگرمیوں کا انچارج تھا، کو اس کے ساتھی قادر غلام شیخ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس ذرائع کے مطابق مرچنٹ اس کیس میں مطلوب ملزم تھے۔ ان کی گرفتاری مہینوں پر محیط ان تحقیقات کے بعد عمل میں آئی جو گزشتہ ماہ دو ملزمان محمد عاشق الرحمن اور ریحان شکیل انصاری کی گرفتاری سے شروع ہوئی تھی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق گرفتاریوں کا یہ سلسلہ 8 نومبر کو شروع ہوا، جب مرین لائنز سٹیشن کے قریب سے 144 گرام منشیات کے ساتھ عاشق الرحمان کو گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران عاشق نے انکشاف کیا کہ یہ منشیات ڈونگری میں انصاری سے حاصل کی گئی تھیں۔ ان معلومات پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے انصاری کو گرفتار کیا اور مزید 55 گرام منشیات ضبط کیں۔ انصاری نے مزید بتایا کہ یہ منشیات دانش مرچنٹ اور ان کے ساتھی قادر فانٹا نے فراہم کی تھیں۔
پولیس کئی ہفتوں سے مرچنٹ اور فانٹا کی تلاش میں تھی۔ ایک مخبر کی اطلاع پر پولیس نے 13 دسمبر کو ڈونگری علاقے میں ان دونوں کو تلاش کرلیا۔ ایک محتاط آپریشن کے ذریعے دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ان دونوں نے منشیات کے اس ریکٹ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
خیال رہے کہ 2019 میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ڈونگری میں داؤد ابراہیم کی منشیات کی فیکٹری ختم کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کی تھیں۔ اس وقت دانش مرچنٹ کو راجستھان سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ حالیہ رہائی تک جیل میں رہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں