Thursday, January 2, 2025
ہومWorldدلہن کے متلاشی چینی شہری نے امیر دکھائی دینے کیلئے ایسا کام...

دلہن کے متلاشی چینی شہری نے امیر دکھائی دینے کیلئے ایسا کام کردیاکہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں



دلہن کے متلاشی چینی شہری نے امیر دکھائی دینے کیلئے ایسا کام کردیاکہ سن کر آپ …

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دولت مند ہونے کی خواہش تو سبھی کو ہوتی ہے مگر کچھ لوگ امیر نہ ہوتے ہوئے بھی ایسی حرکات کرتے ہیں کہ لوگ انہیں امیر سمجھیں۔ چین میں بھی ایک شخص نے دلہن کی تلاش میں امیر نظر آنے کے لیے ایسی ہی حرکت کر ڈالی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق چینی صوبے ہیبی کے رہائشی اس شخص کا نام شیائورن ہے جس نے لوگوں کے سامنے خود کو امیر ظاہر کرنے کے لیے ایک باڈی گارڈ رکھ لیا ۔ اس آدمی نے ایک سکیورٹی ایجنسی سے یہ گارڈ 1500یوآن (تقریباً ) روزانہ معاوضے پر لے رکھا ہے۔ 
چینی میڈیا کے مطابق شیائو رن غیرشادی شدہ ہے اور اسے دلہن کی تلاش میں مشکل پیش آ رہی ہے، چنانچہ اس نے لوگوں میں اپنے امیر ہونے کا تشخص بنانے کے لیے سکیورٹی گارڈ کی خدمات حاصل کی ہیں جو اب شہر میں اس کے ساتھ ساتھ گھومتا ہے اور شیائورن جہاں جاتا ہے، سکیورٹی گارڈ ساتھ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی نظریں اس کے تعاقب میں ہوتی ہیں اور وہ اسے واقعی کوئی امیر کبیر شخص سمجھنے لگتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں