Saturday, January 4, 2025
ہومWorldدنیا کا وہ مقام جہاں کام کیلئے نہ ویزا کی ضرورت اور...

دنیا کا وہ مقام جہاں کام کیلئے نہ ویزا کی ضرورت اور نہ کسی اجازت کی



(24 نیوز)پس ماندہ ممالک کا شاید ہی ایسا کوئی نوجوان ہوگا جو یورپ جانے کا خواہشمند نہیں ۔ یورپ میں کام کرنا اور وہاں آباد ہونا آسان نہیں۔ ویزا بھی مشکل سے ملتا ہے اور ورک پرمٹ بھی تاہم یورپ میں ایک مقام ایسا ہے جہاں رہنے اور کام کرنے کے لیے کسی ویزا کی ضرورت ہے نہ پرمٹ کی۔

ناروے میں آرکٹک سرکل سے کچھ اوپر چند جزائر کا مجموعہ ہے جو سال کے بیشتر وقت برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ جزائر کے اس مجموعے کا نام سویلبارڈ ہے۔جزائر کی یہ کمیونٹی منفرد بھی ہے اور خوش دل بھی۔ یہ لوگ باہر سے آنے والوں کا گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہاں رہنے کے لیے ویزا درکار ہے نہ ورک پرمٹ۔سویلبارڈ ناریجین حکومت کے ماتحت ہے۔ یہاں کے لیے امیگریشن پالیسی انتہائی منفرد ہے۔ 1920 کی سویلبارڈ ٹریٹی کے تحت کسی بھی ملک کے شہری یہاں رہ سکتے ہیں، کام کرسکتے ہیں، اِن جزائر کے قدرتی حُسن کو دریافت کرکے اُس سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

مسئلہ یہ ہے کہ سویلبارڈ تک پہنچنے کے لیے آپ کو مین لینڈ ناروے سے گزرنا پڑے گا۔ ناروے شینگن ایریا کا حصہ ہے۔ اگر آپ کا تعلق کسی ایسے ملک سے ہے جس کے شہریوں کو ناروے پہنچنے کے لیے شینگن ویزا لینا پڑتا ہے تو پھر آپ کو ناروے سے گزرکر سویلبارڈ پہنچنے کے لیے بھی ویزا لینا پڑے گا۔سویلبارڈ میں ملازمت کے مواقع محدود ہیں۔ وہاں پہنچنے والے بیرونی افراد ٹورسٹ گائیڈ یا ہوٹل سٹاف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ بہت سے محققین قدرتی حُسن کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے لیے اِن جزائر کا رُخ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں مفرورملزم مراد سعید کی موجودگی کا انکشاف

سویلبارڈ کا موسم بہت عجیب ہے۔ سردیوں میں یہاں درجہ حرارت منفی 20 سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے اور تاریکی کا دورانیہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ موسمِ سرما کے دوران لوگوں کو 24 گھنٹے روشنی ملتی ہے۔ یہاں مکانات کم اور کرایا بہت زیادہ ہے۔ اور ہاں، تنہائی کا احساس بھی انسان کو بہت پریشان کرتا ہے۔سویلبارڈ میں سماجی بہبود سے متعلق خدمات میسر نہیں اس لیے ہیلتھ کیئر پر بہت خرچ کرنا پڑ سکتا ہے۔ صرف ہنگامی بنیاد پر طبی سہولتیں میسر ہیں۔ اگر آپ وہاں طویل مدت تک قیام کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہیلتھ انشورنس لازم سمجھیے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں