Monday, January 6, 2025
ہومWorldروس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری تہران پہنچ گئے

روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری تہران پہنچ گئے



ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کمانڈر اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والےسینئر کمانڈر ریئر ایڈمرل علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی ہے۔زویزدا ٹی وی کے مطابق سرگئی شوئیگو، جو مئی میں سلامتی کونسل میں منتقل ہونے سے پہلے روس کے وزیر دفاع تھے، تہران میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان ، سپریم قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور جنرل سٹاف کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ ہفتے ایران میں فلسطینی اسلامی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت کی تھی اور تمام فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے مشرق وسطیٰ وسیع تر علاقائی جنگ کی طرف بڑھ سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں