Sunday, December 29, 2024
ہومWorldزمین کانپی نہ آسمان پھٹاماں کیساتھ جنسی زیادتی پرملزم کو عمرقید کی...

زمین کانپی نہ آسمان پھٹاماں کیساتھ جنسی زیادتی پرملزم کو عمرقید کی سزا



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک درندہ صفت شخص کو اپنی ماں کے ساتھ جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ شخص کو عدالت نے عمر قید کے ساتھ 51 ہزار بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
سرکاری وکیل کے مطابق متعلقہ شخص کی جانب سے والدہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ گزشتہ برس جنوری میں اس وقت پیش آیا جب اس کی بیوہ والدہ جانوروں کے لئے چارہ لینے گھر کے قریب فارم ہاو¿س پر گئی۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 60 سالہ متاثرہ خاتون اپنے کام میں مصروف تھی کہ اچانک اس کے بیٹے نے پیچھے سے اس پر حملہ کر دیا اور اس کے منہ میں کوئی شے ٹھونس کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ہوس پرست شخص نے اپنی والدہ سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ اس کی بیوی کی طرح رہے اور اس نے کسی کو بتانے کی صورت میں اپنی والدہ کو قتل کی دھمکی بھی دی۔
جنوری 2023 میں پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کی اور 22 جنوری 2023 کو ملزم کو گرفتار کیا، پھر معاملہ ایک سال سے زائد عرصے تک معاملہ عدالت میں چلتا رہا اور عدالت نے شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں