Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldسابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناسازہسپتال  داخل  

سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناسازہسپتال  داخل  



(ویب ڈیسک) سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال  داخل کرادیا گیا ۔ 

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم کے مشیر کااس حوالے سےکہناہے کہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام ہسپتال داخل کرایاگیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ 

99 سالہ مہاتیر محمد کو پہلے بھی دل کی تکلیف رہی ہے اور ان کی سرجریز ہوچکی ہیں جبکہ انہیں آخری مرتبہ جولائی میں ہسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔ 

واضح رہے کہ مہاتیر محمد پہلی مرتبہ 1981 سے 2003 اور پھر 2018 سے 2020 تک  ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، انہیں 2 دہائیوں سے زیادہ عرصہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں