Thursday, December 26, 2024
ہومWorldسانپوں کے ساتھ سالگرہ منانے والے شخص کی ویڈیو وائرل

سانپوں کے ساتھ سالگرہ منانے والے شخص کی ویڈیو وائرل



کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانپ کے شوقین ایک شہری کی اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ بڑے پیمانے پر ازگر سانپوں کے ہجوم کے درمیان موجود ہے۔ 
صارفین اس شخص کی جرات مندانہ حرکت سے دنگ رہ گئے ہیں۔ ریپٹائل زو کے بانی جے بریور نے سانپوں پر مبنی اپنی سالگرہ کی تقریب منائی۔یہ سانپوں کا ہجوم اتنا زیادہ لگتا ہے کہ سانپوں کی گنتی اپنے آپ کیلئے ایک چیلنج بن جاتی ہے۔
 ویڈیو جو کہ 7.4 لاکھ سے زیادہ آراء اور 9,300 لائکس کے ساتھ وائرل ہو چکی ہے، میں مسٹر بریور کو اپنے سانپ ’دوستوں‘ سے گھرا ہوا دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایک سانپ پارٹی ہے! آج میری سالگرہ ہے، اس لیے میں سب کو بتانا چاہتا تھا کہ میں سب کی محبتوں کا شکرگزار ہوں اور آپ کو یہ ناقابل یقین پارٹی کا تجربہ کراؤں جو آپ دیکھ رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں