Friday, December 27, 2024
ہومWorldشوہر کو پسند کی ساڑھی نہ دلوانا مہنگا پڑ گیا بیوی نے...

شوہر کو پسند کی ساڑھی نہ دلوانا مہنگا پڑ گیا بیوی نے بڑا قدم اٹھا لیا 



بھارت(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ساڑھی نہ دلانے پر خاتون نے شوہر کےخلاف پولیس میں شکایت درجہ کروا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون معمولی سی بات پر اپنے شوہر کے خلاف پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے کی شادی 2022 میں ہوئی تھی اور خاتون نے پسند کی ساڑھی نہ دلانے پر شوہر سے بحث کی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ خاتون شوہر کے خلاف شکایت درج کروانے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور اپنی شکایت میں شوہر سے جھگڑوں کے دوران گھریلو زیادتی کا الزام لگایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جوڑے کو فیملی کونسلنگ کیلئے بھیجا جہاں بیوی نے ساڑھی نہ دلانے اور شوہر نے بیوی کے دیر رات گئے فون کال پر مصروف رہنے کی شکایت کی جس کے بعد انتظامیہ نے دونوں کے درمیان صلح کرواتے ہوئے شوہر کو بیوی کی پسند کی ساڑھی دلانے پر رضا مند کیا اور جھگڑا ختم کروایا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں