Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldعید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا

عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا


متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر پر 9 چھٹیاں متوقع ہیں اور یو اے ای کے رہائشی ایک ہفتے سے زائد کی چھٹیوں کو انجوائے کرنے کے لیے پُر جوش ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹرز میں 29 رمضان سے 3 شوال تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

عید الفطر کے تیسرے دن تک چھٹیاں ہوں گی، تاہم اگر 30 روزے ہوتے ہیں تو عید 10 اپریل کو ہوگی، اور 29 روزے ہونے کی صورت میں 9 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں 29 رمضان یعنی 8 اپریل سے جمعے تک یعنی 3 شوال، 12 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ چونکہ چھٹیوں سے پہلے اور بعد ہفتہ اتوار آ رہا ہے، یہی وجہ ہے متوقع چھٹیوں کی تعداد 9 بن رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوگی۔ عید الفطر پر سرکاری طور پر تین چھٹیاں دی جاتی ہیں۔ بدھ 10 اپریل سے جمعہ 12 اپریل تک عید کی تعطیلات کے بعد ہفتہ وار تعطیل ہے لہذا پاکستانیوں کو بھی 5 دن کی چھٹی تو مل ہی جائے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں