Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldغزہ تین روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا اسرائیلی...

غزہ تین روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا اسرائیلی بمباری سے شہید



(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس دوران تین روز قبل شادی کرنے والا فلسطینی جوڑا بھی اسرائیلی بمباری کی زد میں آکر شہید ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ پر فضائی بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 573 ہوگئی

عبداللہ ابو نہال نامی شہری کی شادی کی رسم انتہائی سادگی سے ہوئی تھی تاہم اپنی شادی کے تین روز بعد ہی فلسطینی جوڑا اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری میں شہید ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کی بمباری میں مزید 6 فلسطینی شہید اور تین زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 92 تک پہنچ چکی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں