Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldغزہ سے97 مریضوں کو علاج کے لیے یو اے ای منتقل کر...

غزہ سے97 مریضوں کو علاج کے لیے یو اے ای منتقل کر دیا گیا : ڈبلیو ایچ او


  • غزہ سے جمعرات کو 97 مریضوں کو، جن میں لگ بھگ نصف بچے ہیں علاج کے لیے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا ہے: ڈبلیو ایچ او۔
  • یہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک غزہ سے ہونے والا سب سے بڑا انخلاء ہے۔۔
  • مریضوں میں کینسر، خون اور گردے کے امراض اور صدمے میں مبتلا افراد شامل تھے۔
  • غزہ کے دس ہزار سے زیادہ مریض منتقلی کے منتظر ہیں۔
  • غزہ میں پانچ لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے جمعرات کے روز کہا کہ اس نے انخلا کی ایک غیرمعمولی کارروائی میں 97 لوگوں کو، جن میں سے نصف کے قریب بچے ہیں ،علاج کے لیے غزہ سے متحدہ عرب امارات منتقل کیا ہے، اس نے زور دیا کہ اس طرح کی منتقلی کو باقاعدہ طور پر بحال کیا جائے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے رچرڈ پیپرکورن نے بدھ کو ہونے والی کارروائی کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ ” یہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک غزہ سے ہونے والا سب سے بڑا انخلاء ہے۔”

انہوں نے کہا کہ مریضوں میں کینسر، خون اور گردے کے امراض اور ٹراما میں مبتلا افراد شامل تھے۔ان کوا پہلےسڑک کے ذریعے اور پھر اسرائیل کے رامون ہوائی اڈے سے ہوائی جہاز کے ذریعےلے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ “غزہ کو مریضوں کی منتقلی کےلیے طبی راہداریوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایک بہتر منظم اور پائیدار نظام کی ضرورت ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے دس ہزار سے زیادہ مریضعلاج کے لیے منتقلی کے منتظر ہیں۔

،ڈبلیو ایچ او کے اندازے کے مطابق اسرائیل اور حماس کے تنازع نے غزہ کے نظام صحت کو تباہ کر دیا ہے اور اس وقت 36 میں سے صرف 17 ہسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔

مئی کے مہینے سے جب اسرائیل نے جنوبی غزہ میں اپنی فوجی مہم تیز کی تھی، مریضوں کی علاج کے لیے غزہ سے مصر منتقلی کے لیے مرکزی رفح کراسنگ بند کر دی گئی ہے ۔

غزہ میں پولیو مہم کا پہلا مرحلہ ختم

مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے رچرڈ پیپرکورن پیپرکورن نے یہ بھی کہا کہ جمعرات کو شمالی غزہ میں ختم ہونے والی پولیو مہم کے پہلے مرحلے میں غزہ میں پانچ لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ غزہ میں 25 برسوں میں اس بیماری کا پہلا کیس گزشتہ ماہ سامنے آیا تھا۔

غزہ میں پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں ۔ فائل فوٹو

انہوں نے کہا کہ “ہم پولیو مہم سے خوش ہیں اور اس بارے میں کافی پراعتماد بھی ہیں کہ ہم اس مختصر وقت میں بچوں کی بڑی تعداد تک پہنچے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے 90 فیصد کا ہدف حاصل کر لیا ہے”

اسی پریس کانفرنس میں، ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ غزہ کے تنازعے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں سے کم از کم ایک چوتھائی یا ساڑھے بائیس ہزار مریض شدید زخموں کا شکار ہیں جیسے کہ اعضاء سے محروم ہونا جنہیں آنےوالے کئی برسوں تک بحالی کی سروسز درکار ہوں گی ۔

اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں