Thursday, January 2, 2025
ہومWorldغزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے نذر...

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کرنےکی ویڈیو سامنے آگئی



(ویب ڈیسک)  غزہ میں جارحانہ کارروائیوں کے دوران صیہونی فوج  کی مسجد میں گھس کر قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیوز کے مطابق  اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ کی بنی صالح مسجد میں قرآن پاک کے نسخوں کی بےحرمتی کی اور اپنی اس مکروہ حرکت کی ویڈیو بھی بنائی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنےوالی ویڈیوز میں اسرائیلی فوجیوں کو مسجد میں قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی  اور نذر آتش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اس کے علاوہ ایک اور ویڈیوبھی سامنے آئی ہے جس میں صیہونی فوج  نے غزہ کی 96 سال پرانی مسجد کو شہید کردیا،اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قرآن پاک کی توہین پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

حماس نے اسرائیلی فوجیوں کی اشتعال انگیز کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا نفرت انگیز اقدام اسرائیلی فوج کی انتہاپسند فطرت کو ظاہر کرتا ہے،سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز  پوسٹ کرنا اسرائیل کی منظم مجرمانہ پالیسی کی نشاندہی کرتا ہے۔

 اسرائیلی فوج 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ کی 609 مساجد کو شہید کر چکی ہے،اسرائیلی بمباری سے اب تک 211 مساجد کو  جزوی نقصان بھی پہنچا ہے،اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہونے والی مساجد میں غزہ شہر کی 1400 سال پرانی عمری مسجد بھی شامل ہے،اس کے علاوہ صیہونی فوج غزہ میں 3 گرجا گھروں کو بھی تباہ کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں7 اکتوبر 2023 سے اب تک 40 ہزار 300 سے زائد فلسطینی  شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے،اس کے علاوہ 93 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں،اسرائیل کی جانب سے غزہ کی حالیہ شدید ناکہ بندی کے باعث غزہ میں خوراک، پانی اور دوائیوں کی شدید قلت ہے جس کے باعث سالوں سے محصور غزہ کے عوام کی زندگی مزید اجیرن ہوچکی ہے۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں