Saturday, January 4, 2025
ہومWorldغزہ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 573 ہوگئی

غزہ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 573 ہوگئی



(ویب ڈیسک) غزہ کی پٹی میں حماس کیخلاف جاری اسرائیلی جنگ میں خود اسرائیلی فوج کو بھی بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں جاری لڑائیوں میں میگیلان سپیشل ریکونیسنس یونٹ کے دو فوجی زخمی ہوئے جبکہ 7 اکتوبرسے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 573 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے 573 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 2 ہزار 9 سو 18 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 70 افراد جاں بحق

جمعہ کو اسرائیلی فوج نے دو اہلکاروں کی ہلاکت اور ایک افسر سمیت چھاتہ بردار یونٹ کے 4 ارکان کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے فوجی 27 سالہ اوری یاش کی موت کا اعلان کیا۔

ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ مرنے والوں میں ’پانچ کرنل بھی شامل ہیں جو کہ حالیہ یاد میں لڑائی میں مارے گئے سب سے سینیر افسر تھے‘۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں