واضح رہے کہ نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان کچھ ایسی خبریں سامنے آئی تھیں جن سے لگتا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آرہا ہے لیکن اس ملاقات کے بعد ایسا لگتا ہے کہ امریکہ نے متوازن موقف اپنایا ہے۔ کملا ہیرس نے کہا تھا کہ اس جنگ کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ تمام مغویوں کو رہا کیا جانا چاہئے اور فلسطینیوں کے مصائب کا خاتمہ ہونا چاہیے۔