Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldفلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا

فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا



(24 نیوز)اسرائیلی نے غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا،اتھارٹی نے عالمی انصاف میں دائر جنوبی افریقہ کی درخواست میں فریق بننےکی تیاری پکڑ لی ۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے عالمی عدالت انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی درخواست میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی افریقہ کی درخواست میں اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو بھی اسرائیل کے خلاف مقدمہ میں فریق بنایا جائے،درخواست فلسطینی وزارت خارجہ کے ذمہ دار افسر عمار حجازی نے عالمی عدالت میں دائر کی۔

ضرورپڑھیں:  پاکستان کے عوام  کے لئے میرا پیغام امن ہے، پوپ فرانسس ،فلسطین کی صورتحال پر اظہار تشویش

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل منظم طور پر فلسطینی معاشرے ، ثقافت اور اداروں کو مٹانا چاہتا ہے،جنوبی افریقہ نے موقف اپنایا ہے کہ اسرائیل 1948 کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں وحشیانہ بمباری جاری رکھے ہوئی ہے۔اب تک اس بمباری میں 35 ہزار کے لگ بھگ افراد شہید ہوچکے ہیں،شہید افراد میں بچوں اور عورتوں کی تعداد زیادہ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں