Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldفلپائن میں پے در پے 4 سمندری طوفانوں نے بڑی تباہی مچادی

فلپائن میں پے در پے 4 سمندری طوفانوں نے بڑی تباہی مچادی



(24 نیوز) فلپائن میں  پے در پے 4 سمندری طوفانوں سے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ،طوفان کے باعث سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں طوفانوں  کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں اب تک 160 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ  سیلاب سے 90 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق  طوفانی ہوائیں درخت، کھمبے اور سولر پینلز اڑا لے گئیں ،سڑکیں دریا بن گئیں، نظام زندگی اُلٹ پلٹ ہوگیا ،سکول بند جبکہ  پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید 2 سمندری طوفانوں کی آمد کی پیشگوئی بھی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : بارش اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

ماہرین کے مطابق  مغربی بحرالکاہل میں اس ہفتے طوفانوں کے سسٹم تیزی سے بن رہے ہیں، ٹائفون توراجی فلپائن سے نکل گیا جبکہ  2 اضافی سسٹم آئندہ ہفتے متاثر کرنے کے لیے تیار   ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں