Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldلڑکی لڑکے کا پیار جیت گیا ساس کی ایک نہ چلی آخرکارشادی...

لڑکی لڑکے کا پیار جیت گیا ساس کی ایک نہ چلی آخرکارشادی کے روز دلہن کے کپڑوں پر رنگ پھنکوادیا



میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شادی کا دن دلہا اور دلہن دونوں کے لئے ہی بہت خاص ہوتا ہے اور دونوں کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ اس دن کو یادگار بنایا جائے لیکن حال ہی میں ایک ایسا واقعہ سوشل میڈیا پر سامنے آیا جو غیر معمولی ہے، پسند کی شادیاں تو بہت ہوتی ہوں جس کے لئے کہیں لڑکے اپنے والدین کو مناتے ہیں تو کہیں لڑکیاں لیکن بچوں کی خوشی کی خاطر آخرکار والدین کو ماننا پڑتا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ساتھ کچھ مختلف ہی ہوا، الیگزینڈرا نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اور ان کا بوائے فرینڈ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن لڑکے کے گھر والے کسی امیر لڑکی کو بہو بنانا چاہتے تھے اور الیگزینڈرا متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔خاتون کے مطابق ان کے ہونے والے سسرال نے ہر ممکن کوشش کی کہ کسی طرح یہ شادی نہ ہو، یہاں تک کہ رشتے سے بھی انکار کردیا ، دلہن کو ڈرایا دھمکایا اور خالی چیک بھی آفر کیا تاکہ وہ لڑکے کا پیچھا چھوڑ دے لیکن ایسا نہ ہوا۔بعد ازاں لڑکے کی مسلسل ضد نے انہیں مجبور کیا کہ وہ رشتے کے لئے رضامند ہوجائیں، صرف اتنا ہی نہیں، دونوں کی منگنی والے دن لڑکے کی والدہ نے دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ کیا، اس سے بھی بات نہ بنی تو شادی کے روز الیگزینڈرا کی ساس نے کرائے کے بندوں کو اس کے عروسی لباس پر سرخ رنگ کا پینٹ پھینکنے کا کہا اور وہ بندے اس میں کامیاب بھی ہوگئے ، الیگزینڈرا کا سفید رنگ کا لباس مکمل طور پر سرخ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں موجود مہمان سمجھے کہ دلہن پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے اور اسے کسی نے گولی ماردی، بعد میں پتا چلا کہ اس پر پینٹ پھینکا گیا ہے اور اس کے لئے 3 بندوں کو پیسے دیے گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق لڑکے کے گھر والوں کا ماننا تھا کہ الیگزینڈرا ان کے بیٹے سے صرف پیسوں کے لیے شادی کررہی ہے، ان کی اتنی کوششوں کے باوجود بھی دونوں کی شادی ہوگئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں