Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldلیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی بھارت کے نئے آرمی چیف نامزد

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی بھارت کے نئے آرمی چیف نامزد



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو بھارت کا نیا آرمی چیف نامزد کر دیا گیا، جنرل اوپیندرا 30 جون سے چارج سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی اِس وقت بھارت کے وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وہ 30 جون کو موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کے عہدہ چھوڑنے کے بعد چارج سنبھالیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

دوسری طرف موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کو گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا تاہم ان کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی۔ جنرل منوج سی پانڈے کو 30 اپریل 2022 کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمی کا حلف اٹھایا ہے۔ مودی کی بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) 2024 کے عام انتخابات کے دوران لوک سبھا میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں تو ناکام رہی لیکن اتحادیوں کے ساتھ مل کر پھر حکومت بنائی۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں