Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldماسکو پر حملہ کرنے والوں نےیوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی...

ماسکو پر حملہ کرنے والوں نےیوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھیروسی صدر



ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو کانسرٹ کے تمام حملہ آوروں کو تلاش کر کے پکڑ لیا ہے، حملہ آوروں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی۔روسی صدر نے کل ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ جس نے حملے کا حکم دیا اسے بھی سزا دی جائے گی۔
روسی صدرپیوٹن نے کہا کہ کانسرٹ ہال حملے کے متاثرین سے گہری ہمدردی ہے، حملے کے بعد امدادی کارروائیوں پر ایمرجنسی سروسز، اسپیشل سروسز کے شکر گزار ہیں، حملے کے بعد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، ہمارے دشمن ہمیں منقسم نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں دہشتگرد حملے سے ہلاک افراد کی تعداد 133ہوگئی ہے۔

گزشتہ شام کارکس سٹی ہال میں فائرنگ اور دھماکے سے 100سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے، کارکس سٹی ہال حملے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں