Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldمشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں...

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں امریکی وزیر خارجہ



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلنکن نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے فون پر خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔بلنکن نے اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی “کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔”

غزہ میں جنگ بندی کے قیام کی فوری ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، بلنکن نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سفارتی حل تک پہنچنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یاد رہے کہ لبنانی دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈروں میں شامل  فوادشکر پر اسرائیل کے فضائی حملے اور ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں