Monday, December 30, 2024
ہومWorldمشرق وسطیٰ کشیدگی کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں: طیب اردوان

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں: طیب اردوان



استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ طیب اردوان نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی ممالک کا اسرائیلی حملے کو بھول کر صرف ایرانی حملے کی مذمت کرناقابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویاناکنونشن کی خلاف ورزی کی، اسرائیل کی جارحیت پرخاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں۔طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں