Saturday, December 28, 2024
ہومWorldمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک



سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے میں ایک جھیل میں ڈوب کر بھارتی بارڈر فورس کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جموں کے علاقے میں تاوی جھیل سے 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی شناخت 20 سالہ ابھیشک ٹھاکر اور 19 سالہ راجندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دونوں بھارتی بارڈر فورس کے کانسٹیبلز تھے اور چھٹیوں پر تھے۔ دونوں شدید گرمی سے بچنے کے لیے قریبی جھیل میں نہانے کے لیے گئے تھے۔
جھیل کے باہر ان کے کپڑے موجود تھے جس پر علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کی۔ راجندر سنگھ کی لاش جلد ہی مل گئی البتہ ابھیشک ٹھاکر کی لاش کافی دور جاکر ملی۔لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں