Sunday, January 5, 2025
ہومWorldملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ہسپتال میں...

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ہسپتال میں داخل



(ویب ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 99 سالہ مہاتیر محمد کو کھانسی کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا ہے،مہاتیر محمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم تین دنوں سے اسپتال میں ہیں اور مزید کچھ دن زیرِ علاج رہیں گے۔

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم کئی سالوں سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں آخری بار 26 جنوری کو انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد ملائیشیا کے دو بار وزیرِ اعظم رہے ہیں۔

مہاتیر محمد مجموعی طور پر 24 سال ملائیشیا کے چوتھے اور ساتویں وزیرِ اعظم رہے اور ان کا آخری دور مئی 2018ء سے فروری 2020ء پر محیط تھا۔
 
 
 
 
 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں