Sunday, January 5, 2025
ہومWorld’منیٰ کا فرشتہ‘؟ درجنوں بھارتی مسلمانوں کی جان بچانے والے پاکستانی شہری...

’منیٰ کا فرشتہ‘؟ درجنوں بھارتی مسلمانوں کی جان بچانے والے پاکستانی شہری کی کہانی سامنے آگئی 



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سیاست دان بھی رواں سال حج بیت اللہ کے دوران متعدد بھارتی شہریوں کی جان بچانے والے پاکستانی کی تعریف کر رہے ہیں۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس پاکستانی ہیرو کا نام آصف بشیر ہے، جس نے بتایا کہ ’’بھارت سے آنے والے حجاج کرام مجھے ’پاکستانی بجرنگی بھائی جان‘ اور کئی مجھے ’منیٰ کا فرشتہ‘ کہہ رہے تھے۔
امسال حج کے دوران شدید گرمی سے سینکڑوں عازمین حج جاں بحق ہوئے۔ آصف بشیر، جو حج کے دوران رضاکارانہ طور پر حجاج کرام کی خدمت کر رہا تھا، نے بھارتی شہریوں کے ایک گرمی سے متاثرہ گروپ کی دیکھ بھال کی۔ آصف بشیر کے اس جذبہ ایثار پر بھارتی سیاست دان بھی ان کی تعریف کر رہے ہیں اور بھارتی حکومت کی طرف سے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ 
بھارت کے اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو کی طرف سے آصف بشیر کو ایک خط لکھا گیا ہے۔ خط میں کرن رجیجو انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’’آپ کی وجہ سے منیٰ میں متعدد بھارتی شہریوں کی جان بچ گئی۔ آپ کی بہادری کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے اور مستقبل میں لوگ آپ کی اس قائم کردہ مثال کی پیروی کریں گے۔‘‘
آصف بشیر نے بتایا ہے کہ ان سے سعودی عرب میں تعینات بھارتی قونصل جنرل نے بھی ملاقات کی۔ بھارتی قونصل جنرل نے انہیں کہا کہ وہ انہیں بھارت کے ’جیون رکھشا ایوارڈ‘ کے لیے بھی نامزد کریں گے۔ آصف بشیر کا کہنا تھا کہ ’’حج کے دوران میرا کام پاکستانی حجاج کرام کی رہنمائی کرنا تھا تاہم جب میں نے گرمی سے متاثرہ حجاج کرام کو دیکھا تو میں نے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں اس دن گرمی سے بے ہوش ہو کر گرنے والے 26حجاج کرام کو ہسپتال لے کر گیا، جن میں سے 9کی موت ہو گئی جبکہ 17کی جان بچا لی گئی۔ ان 17میں سے 16بھارتی شہری اور ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں