Saturday, December 28, 2024
ہومWorldویتنام :سب سے بڑے فراڈ کیس میں ارب پتی خاتون کو سزائے...

ویتنام :سب سے بڑے فراڈ کیس میں ارب پتی خاتون کو سزائے موت



(ویب ڈیسک)ویتنامی شہر ہو چی من کی ایک عدالت نے 67 سالہ پراپرٹی ڈویلپر تھرونگ مے لین کو 11 سال کے دوران 44 ارب ڈالرز لوٹنے اور سرکاری حکام کو رشوت دینے کے جرائم میں سزائے موت سنائی۔

تھرونگ مے لین نے ویتنام کے چند بڑے بینکوں میں سے ایک سائیگون کمرشل بینک سے قرضوں کے ذریعے 44 ارب ڈالرز حاصل کیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کیس کو دنیا بھر کے چند بڑے بینک فراڈز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے اور عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تھرونگ مے لین کو 27 ارب ڈالرز واپس کرنا ہوں گے۔

اس مقدمے کے حوالے سے حکام کا کہنا ہےکہ 2700 افراد کو گواہی کے لیے طلب کیا گیا جبکہ اس مقدمے میں 10 ریاستی پراسکیوٹرز سمیت 200 وکیل شامل تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں