Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldپوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے حلق سےایسی چیز برآمد کہ...

پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے حلق سےایسی چیز برآمد کہ ڈاکٹربھی دنگ رہ گئے



نئی دہلی (ویب ڈیسک) پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے حلق سے زندہ چوزا نکل آیا جس نے ڈاکٹرز کو بھی حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک 35 سالہ شخص کے پوسٹ مارٹم کے دوران ایک زندہ چوزا حلق میں بند پایا گیا، جس سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق آنند یادو کو گھر میں نہانے کے بعد اچانک چکر آنے لگے اور وہ بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسے ہسپتال لے کر جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پہلے تو ڈاکٹروں کو معلوم نہیں تھا کہ اس کی موت کیوں ہوئی، لیکن پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد انہیں ایک حیران کن وجہ معلوم ہوئی کہ تقریباً 8 انچ زندہ چوزا، اس کے گلے میں پھنس گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سنتو بیگ نے کہا کہ چوزا پھنسنے کے باعث آنند کی سانس کی نالی اور گلا بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کا دم گھٹنے لگا۔ ڈاکٹر بیگ، جنہوں نے 15 ہزار سے زائد پوسٹ مارٹم کیے ہیں، نے مزید کہا، “میں نے اپنے کیریئر میں اس طرح کا کیس پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ آنند یادو کو بچے پیدا کرنے کے مسائل کا سامنا تھا، اس لیے وہ مدد کے لیے ایک جعلی عامل کے پاس گیا۔ لوگوں کا خیال ہے کہ جعلی عامل نے اسے حلق میں چوزا رکھنے کا مشورہ دیا جس پر اس نے عمل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حکام یادیو کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں