Monday, January 6, 2025
ہومWorldچڑیا گھر انتظامیہ کی کتوں کو رنگ کرکے پانڈا بنانے کی کوشش...

چڑیا گھر انتظامیہ کی کتوں کو رنگ کرکے پانڈا بنانے کی کوشش ناکام لیکن دراصل یہ حرکت کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی



بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے صوبے جیانگسو میں چڑیا گھر انتظامیہ کی کتوں کو رنگ کرکے پانڈا بنانے کی کوشش ناکام ثابت ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائی زو چڑیا گھر انتظامیہ نے چاؤ چاؤ نسل کے 2 کتوں کو پانڈا بنا کر چڑیا گھر کے انکلوژر میں عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے رکھا جو تنقید کی وجہ بن گیا۔چاؤ چاؤ کتے بڑے بالوں والے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے وہ بھالو جیسے دکھتے ہیں،  ان کا تعلق چین کے شمالی علاقہ جات سے ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے ایسا اپنے سیاحت کو فروغ دینے اور ان کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کیا، جہاں انتظامیہ نے 2 چاؤ چاؤ کتوں کے بالوں کو کاٹ کر اور انہیں کالا اور سفید رنگ کر پانڈا جیسا بنانے کی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ‘ڈاگ پانڈا’ کے نام سے اشتہار بھی لگایا گیا اور بتایا کہ چڑیا گھر میں اصلی پانڈا نہ ہونے کے سبب انہوں نے کتوں کو رنگ کر کے پانڈا جیسا دکھانے کی کوشش کی۔

انتظامیہ کی یہ کوشش سیاحوں کو ایک آنکھ نہ بھائی اوربہت سے لوگوں نے جانوروں پر ظلم اور دھوکہ دہی کے لیے چڑیا گھر کے حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس پر انتظامیہ کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ یہ ایک تفریح کے طور پر کیا گیا ہے اور جانوروں پر کیا جانے والا رنگ قدرتی اجزا سے تیار کیا گیا ہے جو دونوں کتوں کی صحت کیلئے کسی قسم کا خطرہ نہیں بن سکتا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں