Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldچین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعاون پر اہم اتفاق...

چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعاون پر اہم اتفاق رائے



بیجنگ (شِنہوا)چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ مین نے کہا ہیکہ امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین کے دورہ چین میں تفصیلی مشاورت اور تبادلہ خیال کے بعد چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور مالی تعاون پر اہم اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ لیا نے ایک پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان رابطے مضبوط بنانا، اقتصادی، مالیاتی پالیسیوں میں ہم آہنگی اور باہمی مفید تعاون کو فروغ دینا دونوں فریقین اور پوری دنیا کی معیشت اور مالیاتی نظام کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ وبائی امراض کے بعد بحالی اور ترقی کے فروغ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ لیا ؤنے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس سے متعلق ایک کھلا اور مثبت رویہ اپنایا ہے۔ فریقین نے دونوں ممالک میں ترقی اور عالمی معیشت متوازن کرنے پر تفصیلی بات چیت کرنے پر اتفاق کیا اور اقتصادی تبادلے اور تعاون مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ لیاؤ کے مطابق فریقین نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں سے انتظام کے ساتھ ساتھ جی 20 جیسے کثیر الجہتی فورمز کے تحت عالمی مالیاتی اداروں میں سٹریٹجک اصلاحات اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے میں تعاون میں پیشرفت جیسے امور پر رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں