Saturday, December 28, 2024
ہومWorldچین میں آتشزدگی کے باعث 39 افراد ہلاک

چین میں آتشزدگی کے باعث 39 افراد ہلاک



چین میں آتشزدگی کے باعث 39 افراد ہلاک

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے جنوبی صوبے جیانگشی کے شہر شنیوسٹی کی مارکیٹ میں ہونیوالی آتشزدگی سے 39 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق شنیو سٹی میں سٹریٹ شاپ میں آگ لگی اور ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، مقامی فائررسپانس ایمرجنسی ہیڈکوارٹرز کے حوالے سے بتایا کہ ضلع یوشوئی میں دوپہر کو تیانگونگنین ایونیو پر واقع زیرزمین دکان پر آگ لگی اور اس کے بعد زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا،تہہ خانے میں ایک انٹرنیٹ کیفے اور ایک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم تھا۔خیال رہے کہ چین کےصدرشی جن پنگ نےملک میں بدترین آتشزدگی کے واقعات کے بعد حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس واقعات سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کریں اور عوام کا تحفظ یقینی بنائیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں