(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابھی حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حملے کے وقت مشتبہ حملہ آور سے تقریباً 120 سے 150 میٹر دور تھے جبکہ سیکریٹ سروس کے مطابق حملہ آور نے ریلی کے باہر سے ایک “بلند مقام” سے متعدد گولیاں چلائیں، حملہ آور ریلی کے مقام سے بالکل باہر عمارت کی چھت پر تھا۔