Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کا اعلان



ملواکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔

قاتلانہ حملے کے بعد ملواکی میں منعقدہ ری پبلکن کنونشن سے پہلا خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید کے پیغام کے ساتھ سب کے سامنے کھڑا ہوں، ہمیں امریکی معاشرے سے تقسیم کو ختم کرنا ہے، مل کر ترقی اور آزادی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام امریکیوں کے لئے صدارتی انتخاب لڑ رہا ہوں، میری جیت نصف امریکا کیلئے نہیں ہوگی، ہم ملک کر امریکا کو ایک ملک بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم متحد ہیں، ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی، ہم جھکنے والے نہیں۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ قاتلانہ حملے میں میری جان بال بال بچ گئی، مجھے لگنے والی گولی ایک انچ اور ادھر ہوتی تو میری جان جاسکتی تھی، گولیاں سر کے اوپر سے گزر رہی تھیں مگر کوئی چیز مجھے اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹ سروس نے خود کو خطرے میں ڈال کر مجھے بچایا، میں خدا کے فضل سے آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں، افسوسناک واقعے میں ایک محب وطن امریکی مارا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس امریکا کو متحد کرنا چاہتے ہیں انہیں متعصبانہ رویہ ترک کرنا ہوگا، ڈیموکریٹ انصاف کے نظام کو ہتھیار بنانا اور سیاسی مخالف کو جمہوریت کا دشمن قرار دینا بند کرے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں