Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldکملاہیرس یاڈونلڈٹرمپ؟امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی تقسیم ہوگئی

کملاہیرس یاڈونلڈٹرمپ؟امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی تقسیم ہوگئی



 (ویب ڈیسک)امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے پاکستانی کمیونٹی اس بار بھی منقسم نظرآتی ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار کو ووٹ دیں یا ری پبلکن امیدوار کو؟تاہم پاکستانی امریکنز کی تنظیم پاک پیک نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردی ہے۔

پاکستانی امریکنز پبلک افئیرز کمیٹی کااس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام پالیسیوں سے تو متفق نہیں مگر سمجھتے ہیں کہ اگر ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوگئے تو پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے کیونکہ ٹرمپ کے برعکس بائیڈن ہیرس انتظامیہ نے پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے کی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔

کئی دیگر سرکردہ پاکستانی شخصیات کملا ہیرس کو بہتر امیدوار سمجھتی ہیں اوران کی جیت یقینی بنانے کے لیے ان کی مہم میں پیش پیش ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں