Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldکولمبیا یونیورسٹی میں غزہ یکجہتی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان، مظاہرے مزید...

کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ یکجہتی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان، مظاہرے مزید کئی یونیورسٹیوں تک پھیل گئے


  • فلسطین نواز مظاہرے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہوئے۔
  • جمعے کو سینکڑوں مظاہرین نے کولمبیا یونیورسٹی کے باہر اسرائیلی پرچموں کے ساتھ یرغمالوں کی رہائی کے حق میں مظاہرہ کیا۔
  • احجاجی طلبہ کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی اسرائیل کے ساتھ مالی تعلقات ختم کرے۔
  • مظاہروں کا سلسلہ امریکی کی کئی اور یونیورسٹیوں تک پھیل گیا ہے۔

نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے احتجاجی طلبہ نے جمعے کو کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ان کے مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے اور وہ اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک کیمپس میں لگائے گئے اپنے خیموں میں ہی رہیں گے۔ کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں طلبہ کے مظاہروں کو دس روز گزر چکے ہیں اور پولیس 100 سے زیادہ طالب علموں کو گرفتار کر چکی ہے۔

یہ مظاہرے ایک ایسے وقت ہو رہے ہیں جب مئی میں گریجوایٹ ہونے والے طلبہ میں اسناد کی تقسیم کے لیے امریکہ بھر میں تقریبات شروع ہو جاتی ہیں۔ مئی شروع ہونے میں اب چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹیوں کی انتظامیہ پر یہ دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ کسی بھی طریقے سے مظاہروں کو ختم کرائیں۔

نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی امریکہ کی وہ پہلی درس گاہ ہے جہاں فلسطینیوں کے حق میں طالب علموں کے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور اب یہ سلسلہ ملک کی بہت سی یونیورسٹیوں تک پھیل چکا ہے۔ کہیں ان مظاہروں کو روکنے کے لیے یونیورسٹیوں کی انتظامیہ مذاکرات سے کام لے رہی ہے تو کہیں انہوں نے مظاہرین کو کیمپس سے باہر نکالنے کے لیے پولیس کو بلا لیا ہے۔

جمعے کو کولمبیا یونیورسٹی کے باہر سینکڑوں مظاہرین اکھٹے ہو گئے۔ ان میں سے اکثر نے اسرئیل کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے جنہیں حماس 7 اکتوبر کے حملے میں یرغمال بنا کر اپنے ساتھ غزہ لے گئی تھی۔

کولمبیا یونیورسٹی کے باہر یرغمالوں کی رہائی کے لیے مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ 26 اپریل 2024

یونیورسٹیوں کو یہ فکر ہے کہ مظاہروں اور احتجاج کی لہر ایک ایسے موقع پر شروع ہوئی ہے جب تعلیمی اداروں میں گریجوایشن کی تقریبات ہونے والی ہیں اور مظاہروں کا سلسلہ کئی انتظامی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

جمعہ کولمبیا یونیورسٹی میں مظاہروں کا دسواں روز تھا۔ اس سے قبل یونیورسٹی کی صدر مینوش شفیق نے احتجاجی طلبہ کو کیمپس سے باہر نکالنے کے لیے، جنہوں نے ایک لان میں خیمے لگا کر اسے غزہ یکجہتی کیمپ کا نام دے دیا تھا، پولیس طلب کر لی تھی۔ پولیس نے خیمے اکھاڑ کر ایک سو سے زیادہ طلبہ کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی تھی۔

کیمپس تو مظاہرین سے خالی ہو گیا لیکن مینوش شیفق کو اپنی فیکلٹی کے ارکان اور کیلیفورنیا سے میسا چوسٹس تک کی یونیورسٹیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فیکلٹی ارکان کا کہنا ہے کہ شفیق نے ان سے مشورہ کیے بغیر گرفتاریوں کی اجازت دی، جب کہ دیگر یونیورسٹیوں کو شکایت ہے کہ کولمیبا یونیورسٹی کے واقعات نے ان کے ہاں بھی مظاہروں کی راہ ہموار کی۔

ایری زونا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ۔26 اپریل

ایری زونا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ۔26 اپریل

کچھ یہودی طلبہ اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ مظاہرے یہود دشمنی کا ماحول پیدا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کیمپس میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی جزوی مداخلت ضروری ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کی سینیٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا ہے کہ شفیق اور ان کی انتظامیہ نے کئی ایسے فیصلے اور اقدامات کیے جس سے یونیورسٹی کو نقصان پہنچا۔

جمعرات کو طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان تقریباً 11 گھنٹوں تک مذاکرات ہوتے رہے اور یہ سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔ جس کے بعد طلبہ کے نمائندوں نے کہا کہ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور وہ کیمپس سے اپنے خیمے نہیں ہٹائیں گے۔

جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں احتجاجی لیڈر خطاب کر رہے ہیں۔ 26 اپریل 2024

جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں احتجاجی لیڈر خطاب کر رہے ہیں۔ 26 اپریل 2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سنگین ہوتا ہوا انسانی بحران، طلبہ کو مزید برہم کر رہا ہے اور وہ یونیورسٹیوں کی انتظامیہ سے یہ مطالبے کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل سے اپنے مالی تعلقات منقطع کر دیں، اور ان کمپینوں سے الگ ہو جائیں جو ان کے بقول غزہ تنازع کو تقویت دے رہی ہیں۔

یونیورسٹی کیمپس میں پولیس کی مداخلت کا ایک اور واقعہ جمعرات کو بلومنگٹن کی انڈیانا یونیورسٹی میں پیش آیا۔ پولیس نے احتجاجی طلبہ کے خیمے اکھاڑ دیے اور 34 اسٹوڈنٹس کو گرفتار کر لیا۔ اس کے چند گھنٹوں کے بعد پولیس کنیکٹی کٹ یونیورسٹی میں داخل ہوئی، طلبہ کے خیموں کو اکھاڑا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

جمعرات کی شام کو ایک واقعے اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں پولیس کی ان مظاہرین سے جھرپ ہوئی جنہوں نے کیمپس خالی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یونیورسٹی کے ترجمان بنجمن جانس نے بتایا کہ پولیس نے 36 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 16 طالب علم تھے۔

میساچوسٹس کی نارتھ ایسڑن یونیورسٹی میں طلبہ فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 25 اپریل 2024

میساچوسٹس کی نارتھ ایسڑن یونیورسٹی میں طلبہ فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 25 اپریل 2024

کیلیفورنیا اسٹیٹ پولی ٹیکنیک یونیورسٹی ہمبولٹ میں طلبہ پیر کے روز سے مظاہرے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کیمپس میں ڈیرہ ڈال کر اردگرد رکاوٹیں کھڑی کر دیں ہیں۔ فیکلٹی کے ارکان ان سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا نے احتجاج کی وجہ سے 10 مئی کو ہونے والی گریجوایشن کی تقریب منسوخ کر دی ہے۔ اس اعلان سے ایک روز پہلے پولیس نے 90 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

جمعرات کو ایک اور واقعہ نیویارک کے سٹی کالج میں پیش آیا جہاں سینکڑوں طلبہ نے کیمپس کے لان میں اکھٹے ہو کر مظاہرہ کیا۔

کولمیبا یونیورسٹی کے باہر اسرائیل نواز مظاہرے میں شریک ایک خاتون یرغمالوں کی رہائی کے حق میں نعرے لگا رہی ہے۔ 26 اپریل 2024

کولمیبا یونیورسٹی کے باہر اسرائیل نواز مظاہرے میں شریک ایک خاتون یرغمالوں کی رہائی کے حق میں نعرے لگا رہی ہے۔ 26 اپریل 2024

جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بھی احتجاجی طالب علموں نے کیمپ لگایا اور وہاں رات گزاری۔

جمعرات کے روز ہی واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ہوا، اس دوران اسرائیلی مظاہرین بھی جھنڈے اٹھائے وہاں جمع ہوئے ۔

جارجیا کی ایموری یونیورسٹی کے صدر گریگوری فینیس نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ کیمپس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی ویڈیوز پریشان کن ہیں اور یہ مشاہدہ ہماری کمیونٹی کے لیے خوف کا باعث ہے۔ اس سے پہلے یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ گرفتار کیے گئے 28 میں 20 کا تعلق یونیورسٹی سے ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکہ کے محکمہ تعلیم نے یہود دشمنی اور اسلامو فوبیا کی شکایات ملنے کے بعد درجنوں یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں شہری حقوق کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جن میں قدیم اور مشہور ہارورڈ یونیورسٹی اور کولمبیا یونیورسٹی بھی شامل ہیں۔

(اس آرٹیکل کی کچھ معلومات اے پی سے لی گئیں ہیں)



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں