Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldکوٹہ سسٹم احتجاج: بنگلہ دیش میں ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا،...

کوٹہ سسٹم احتجاج: بنگلہ دیش میں ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا، 32 افراد ہلاک، ملک بھر میں کرفیو نافذ


رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور اسٹن گرنیڈ کا استعمال کیا۔ حکومت نے اتوار کی شام 6 بجے سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو کا اعلان کر دیا، گزشتہ ماہ احتجاج شروع ہونے کے بعد پہلی بار حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں طالب علم سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ طلباء کی اس تحریک میں پہلے بھی تشدد بھڑک اٹھا تھا اور اب تک ملک بھر میں کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ راجدھانی ڈھاکہ احتجاج کا مرکز بنی ہوئی ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں