Sunday, December 29, 2024
ہومWorldہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ہیلی کاپٹر گر کر تباہ



(24 نیوز )افغانستان کے صوبے غور میں افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے، ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گرا،ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں مصروف تھا، حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ MI-17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔

وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ میں کہا کہ ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن پر تھا،یہ ہیلی کاپٹر  صوبائی دارالحکومت فیروزہ کے قریب دریا میں گری گاڑی کے متاثرین کو ہسپتال منتقل کر رہا تھا ، کہ اسی دوران اچانک خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : کیا سیف علی خان تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں ؟





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں