Saturday, January 4, 2025
ہومWorldیحیٰ سنوار کی ہلاکت، حزب اللہ کا اسرائیل سے جنگ جاری رکھنے...

یحیٰ سنوار کی ہلاکت، حزب اللہ کا اسرائیل سے جنگ جاری رکھنے کا اعلان


امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکت ’ اسرائیل کے لیے، امریکہ اور دنیا کے لیے ایک اچھا دن ہے‘۔

انہوں نے یحییٰ کی ہلاکت کو حماس کی قید میں رکھے گئے اسرائیلی یرغمالوں اور غزہ میں ایک سال سے جاری جنگ کے خاتمے کا ایک موقع بھی قرار دیا۔

اس سے قبل اسرائیل کے وزیرِ خارجہ اسرائیل کاٹز نے تصدیق کی تھی کہ جمعرات کو غزہ میں اسرائیلی کارروائی کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار مارے گئے ہیں۔

جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہےکہ یحیٰ سنوار کی ہلاکت پر ان کے وہی احساسات ہیں جب امریکہ نے نائن الیون کے حملوں کے ذمہ دار القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سات اکتوبر کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی، کوئی بھی دہشتگرد انصاف سے بچ نہیں سکتا، چاہے اس پر کتنا وقت ہی کیوں نہ لگ جائے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنماؤں سے بات کریں گے تاکہ ان کو یحییٰ سنوار کی ہلاکت پر مبارک باد دے سکیں اور اسرائیلی یرغمالوں کی گھروں کو واپسی اور اس جنگ کو ایک ہی مرتبہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے پر تبادلہ خیال کر سکیں۔

مزید پڑھیے



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں