Thursday, January 2, 2025
ہومWorld’یہ کام تو پنجاب کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا‘ فرانسیسی...

’یہ کام تو پنجاب کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا‘ فرانسیسی میگرین نے  مریم نواز کی حکومت سے امیدیں وابستہ کرلیں



پیرس( ویب ڈیسک) فرانسیسی خواتین نامی میگزین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن عام آدمی کی خدمت اور فلاح کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ خواتین پر تشدد روکتے ہوئے ’’ تشدد فری پنجاب بنائیں گی‘‘۔ اٹلی سے لا کر پنجاب کے ایک ضلع قتل کی گئی لڑکی کے ملزمان کو گرفتار کرکے مریم نواز نے صوبے میں وہ کام کیا ہے جو پنجاب کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوا ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  خواتین میگزین نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں کو منشیات فری بنانے کیخلاف بھی خصوصی اقدامُ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو ’’ڈرگ فری ادارے ”بنائیں گی۔ میگزین رپورٹ میں کمسن بچیوں کو اغوا کرکے جنسی تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور لکھا کہ ایشیاء میں اس جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے اس سلسلہ سخت قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں