Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldآئرلینڈ کے وزیراعظم اچانک مستعفی  ہو گئے

آئرلینڈ کے وزیراعظم اچانک مستعفی  ہو گئے



(ویب ڈیسک)آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو واراڈکار نے ملک کی حکمران جماعت کی سربراہی اور وزیراعظم کی حیثیت سے استعفے کا اعلان کردیا تاہم نئے وزیراعظم کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم لیو واراڈکار  نے ملک کی حکمران جماعت فائن گائیل کی سربراہی اور وزیراعظم کی حیثیت سے استعفے کا اعلان کیا،لیو وراڈکار نے کہا کہ جیسے ہی نئے وزیراعظم کا انتخاب کرلیا جائے گا وہ وزیراعظم کا عہدہ بھی چھوڑ دیں گے، اپنی جماعت فائن گائیل سے درخواست کی ہے کہ 6 اپریل کو ہونے والی سالانہ کانفرنس میں پارٹی کا نیا قائد منتخب کیا جائے تاکہ پارلیمنٹ کے ایسٹر کے وقفے کے بعد نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جا سکے۔

45 سالہ لیو وراڈکار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے لئے یہ الگ ہونے کا صحیح وقت ہے، استعفیٰ دینے کی میری وجوہات ذاتی اور سیاسی ہیں لیکن بنیادی طور پر سیاسی ہی ہیں،میرے ذہن میں اور کچھ نہیں ہے، میرا کوئی سیاسی منصوبہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بس بہت ہوا۔۔۔؟،وزیر داخلہ محسن نقوی نے بڑا فیصلہ کر لیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیو وراڈکار 2 مرتبہ وزیراعظم رہے، پہلی مرتبہ وہ 2017ء سے 2020ء اور اس کے بعد دسمبر 2022ء سے اس عہدے پر ہیں، ان کی والدہ آئرش اور والد بھارتی ہیں،آئرلینڈ کے وزیراعظم کی جانب سے اچانک استعفے کے اعلان پر عالمی سطح پر حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں