واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ ماہ کے امریکی صدارتی الیکشن پر 44 کھرب 16 ارب روپے خرچ ہوں گے
اس بار امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابل کملا ہیرس ہیں۔ امریکا میں5نومبر کو ہونے والا صدارتی الیکشن کم از کم 15ارب 90کروڑ ڈالرز (44کھرب16ارب روپے) کا پڑے گا جس میں ایوان نمائند گان کانگریس کے ارکان کا بھی چناﺅ شامل ہے۔
پاکستانی روپے میں یہ اخراجات 4.42ٹر یلین روپے بنتے ہیں اس رقم کا حجم اتنا ہی ہے جتنی 2023-24ءمیں پاکستان کی مجموعی بر آمدات سے 52 فیصد آمدن ہے۔
امریکی سیا ست میں ملوث ایک غیر جانبدار تنظیم اوپن ہکرٹس کے مطابق اخراجات کرنے والوں میں بیرونی گروپس بھی شامل ہیں جو انتخابی اشتہاری اور کنو یسنگ میں پیسہ لگاتے ہیں تاکہ ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے روشن امکانات ہوں جو دو ارب 60کروڑ ڈالرز تک پہنچ جاتے ہیں۔
2020ء میں امیدواروں کے حمایت گروپس نے ایک ارب ڈالرز سے زائد اخراجات کئے تھے۔