Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldآسٹریلیا: بیٹی کو شادی پر مجبور کرنے کے جرم میں ماں کو...

آسٹریلیا: بیٹی کو شادی پر مجبور کرنے کے جرم میں ماں کو جیل بھیج دیا گیا



میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا میں بیٹی کو شادی پر مجبور کرنے کے جرم میں افغان پناہ گزین ماں کو جیل بھیج دیا گیا۔ 
قید کا سامنا کرنے والی سکینہ محمد آسٹریلیا میں جبری شادی کے قوانین کے تحت سزا پانے والی پہلی مجرم بن گئی۔ سکینہ کو بیٹی پر شادی کا دباو¿ ڈالنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، ممکنہ طور پر سکینہ کو 12 ماہ بعد رہا کیا جائے گا وہ اپنی باقی سزا کمیونٹی سروس میں پوری کرے گی۔ سکینہ افغان پناہ گزین ہے جو 2013 میں اپنے 5 بچوں کے ساتھ ہجرت کر کے آسٹریلیا آئی تھی۔سکینہ نے اپنی بیٹی کو ایک شخص سے کچھ رقم کے عوض شادی کرنے پر مجبور کیا تھا، حلیمی نامی شخص نے شادی کے 6 ہفتے بعد سکینہ کی بیٹی کو قتل کر دیا تھا اور وہ اب عمرقید کاٹ رہا ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا میں جبری شادی کے قوانین 2013 میں متعارف کرائے گئے تھے جس میں زیادہ سے زیادہ سزا 7 سال قید ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں