Saturday, December 28, 2024
ہومWorldآننت امبانی کی شادی میں نائیجیرین گلوکار ریما نے ایک گانے کا...

آننت امبانی کی شادی میں نائیجیرین گلوکار ریما نے ایک گانے کا کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں نائیجیرین گلوکار ریما نے ایک گانے کا 25 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا۔
گزشہ روز آننت رادھیکا کئی ماہ سے جاری پری ویڈنگ تقریبات کے بعد آخرکارایک پرتعیش تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔آننت اور رادھیکا کی پری ویڈنگ اور ویڈنگ تقریبات میں متعدد ملکی اور بین الا قوامی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا جس کیلئے انہیں بھاری بھر کم معاوضوں سے نوازا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آننت کی شادی میں شرکت کیلئے نائیجیرین گلوکار ریما جمعہ کی صبح نجی طیارے میں ممبئی پہنچے تھے، اس دوران انہوں نے سیاہ کپڑے سے اپنا چہرا چھپایا ہوا تھا۔اب بتایا جارہا ہے کہ ریما نے آننت اور رادھیکا کی شادی میں اپنے وائرل ٹریک’ بے بی کام ڈاؤن ‘ کیلئے 25 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔

یاد رہے کہ نائیجیرین گلوکار ریما نے 2022 میں سلینا گومز کے ساتھ گائے اپنے مشہور گانے ب”ے بی کام ڈاؤن” سے مقبولیت حاصل کی تھی۔اس سے قبل جسٹن بیبر نے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پرو ی ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے 83 کروڑ بھارتی روپے، نامور گلوکار ریانا نے 74 کروڑ، ایکون نے 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے تھے۔
پری ویڈنگ کے دوسرے دور میں پرفارم کرنے کیلئے گلوکارہ شکیرا نے 10 سے 15 کروڑ اور کیٹی پیری نے پری ویڈنگ کروز میں پرفارم کرنے کیلئے 45 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں