Sunday, January 5, 2025
ہومWorldآپ اپنے ملک کا خیال رکھیںکیجریوال کا فوادچودھری کے ٹوئٹ پر جواب

آپ اپنے ملک کا خیال رکھیںکیجریوال کا فوادچودھری کے ٹوئٹ پر جواب


(24نیوز)عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ آج ووٹ ڈالا، جس کی تصویر انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کی۔ اس پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امن اور خیر سگالی نفرت کی طاقت کو شکست دے گی۔ اس کے بعد اروند کیجریوال نے فوراً ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ فواد چودھری آپ اپنے ملک پر توجہ دیں۔

فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے اروند کیجریوال نے ایکس پر لکھا کہ “چودھری صاحب، میں اور میرے ملک کے لوگ اپنے مسائل کو سنبھالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ کے ٹویٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں۔ آپ اپنے ملک کا خیال رکھیں۔” دوسرے جواب میں اروند کیجریوال نے لکھا کہ بھارت میں ہونے والا انتخابات ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارت عسکریت پسندی کے سب سے بڑے سپانسر کی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔’

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نتاشا اور ہاردک پانڈیا میں علیحدگی،بھارتی کرکٹر اپنی کتنی جائیداد سے محروم ہو جائینگے؟ جانیے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں