Sunday, January 5, 2025
ہومWorld’’آپ سے زیادہ کوئی بھی محنت نہیں کرسکتا‘‘ پوتی کائی کی ٹرمپ...

’’آپ سے زیادہ کوئی بھی محنت نہیں کرسکتا‘‘ پوتی کائی کی ٹرمپ کو مبارکباد


(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے حریف کملا ہیرس کو ٹکر کے مقابلے کے بعد شکست دے دی اور امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔

کانٹے کے مقابلے کے بعد شاندار کامیابی پر ٹرمپ کی پوتی نے انہیں مبارک باد پیش کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی صاحبزادی کائی میڈسن ٹرمپ نے اپنے دادا کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

 انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آپ سے زیادہ کوئی بھی محنت نہیں کرتا اور نہ ہی آپ سے زیادہ کوئی امریکی عوام کی پرواہ کرتا ہے، مبارک ہو دادا جان، میں آپ سے پیار کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ 17 سالہ کائی میڈسن ٹرمپ ماہر گولفر ہیں، وہ حال ہی میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران پہلی بار سیاسی مہم کا حصہ بنی تھیں۔انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران آر این سی میں پہلی بار تقریر کر کے ہر ایک کو حیران کر دیا تھا۔

 نو منتخب امریکی صدر کو انتخابی مہم کے دوران گولی لگنے کے بعد کائی ٹرمپ نے پہلی بار عوام سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ واقعے کو ’دل دہلا دینے والا‘ قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ بہت سے لوگ میرے دادا کو جان سے مارنا چاہتے ہیں لیکن وہ اب بھی زندہ سلامت کھڑے ہیں، جو انہیں جان سے مارنا چاہتے ہیں وہ انہیں جانتے نہیں ہیں۔

ٹرمپ کی پوتی کا کہنا تھا کہ میرے داد تو بہت پیار کرنے والے شخص ہیں، وہی ہیں جو امریکی عوام کا بھلا سوچتے ہیں اور وہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں