Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldادھیڑ عمر شخص کو کوئی بھی چیز نگلنے میں مشکل کا سامنا...

ادھیڑ عمر شخص کو کوئی بھی چیز نگلنے میں مشکل کا سامنا ڈاکٹروں نے چیک اپ کیا تو گلے میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف کہ جان کر کسی کے بھی اوسان خطا ہوجائیں



سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) سنگاپور میں ایک 55سالہ آدمی کو کوئی بھی چیز نگلنے میں شدید دشواری کا سامنا تھا، جس وہ چیک اپ کے لیے گیا تو ڈاکٹروں نے اس کے گلے میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف کر دیا کہ جان کر ہی آدمی خوفزدہ رہ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ٹین ٹاک سینگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے آدمی کے گلے کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اس کے گلے میں ایک آکٹوپس پھنسا ہوا ہے، جس کی وجہ سے اسے نگلنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
مریض کی غذا کی نالی کے سکین کی منظرعام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نالی جس جگہ جا کر معدے سے منسلک ہوتی ہیں، وہاں ایک بڑے سائز کا آکٹو پس پھنسا ہوا ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز نے سرجری کے ذریعے اس آکٹوپس کو باہر نکالا۔ مریض ا س کے بعد دو دن تک ہسپتال میں رہا اور صحت یاب ہو کر گھر واپس چلا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس آدمی نے پورا آکٹوپس نگلنے کی کوشش کی تھی جو غذا کی نالی میں جا کر پھنس گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں