Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldاروندکیجریوال کا عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ سےرجوع

اروندکیجریوال کا عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ سےرجوع



(ویب ڈیسک)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اروند کیجریوال نے عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے اپنی صحت کا حوالہ دیا ہے۔ اروند کیجریوال نے کسی بڑی بیماری میں مبتلا ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ اروند کیجریوال کو شبہ ہے کہ انہیں کوئی سنگین بیماری ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا، ‘میری گرفتاری کے بعد میرا وزن 7 کلو کم ہو گیا ہے۔ میرا کیٹون لیول زیادہ ہے۔ مجھے کسی سنگین بیماری کی علامات ہو سکتی ہیں۔ میکس کے ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا ہے۔ لہذا مجھے PET-CT اسکین اور بہت سے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے اروند کیجریوال نے ٹیسٹ کرانے کیلئے مزید 7 دن کا وقت مانگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری افسران و ملازمین کی یوم تکبیر کی چھٹی منسوخ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں