Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldاستاد کو 16سالہ طالبہ کیساتھ شرمناک حرکت کرنا مہنگا پڑ گیا

استاد کو 16سالہ طالبہ کیساتھ شرمناک حرکت کرنا مہنگا پڑ گیا



(24نیوز)بھارت میں پولیس نے 16 سالہ طالبہ کو واٹس ایپ اور سنیپ چیٹ پر اپنی برہنہ تصاویر بھیج کر ہراساں کرنے کے الزام میں استاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتراکھنڈ میں پیش آیا۔ جہاں پرائیویٹ سکول کے ایک ٹیچر نے 10 ویں جماعت کی طالبہ کو اپنی برہنہ تصاویر بھیجی تھیں۔طالبہ نے پہلے والدین کو بتایا جنھوں نے ایک این جی او سے رابطہ کیا جنھوں نے والدین کی مدعیت پر استاد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ 

طالبہ کا کہنا ہے کہ ٹیچر منع کرنے کے باوجود بار بار فحش پیغامات اور مواد بھی بھیجتے رہے۔ میں خوف کی وجہ سے کسی کو بتا نہیں سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ استاد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر سٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟تفصیلات سامنے آ گئیں





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں