اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فرانس کی جانب سے ہتھیاروں کی فروخت روکنےکا بیان شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل بربریت کے خلاف تہذیب کا دفاع کر رہا ہے۔
فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا تھا کہ اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روک دینی چاہیے کیوں کہ وہ اس کا استعمال لبنان اور غزہ میں کرے گا۔
اس بیان پر اسرائیل کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔