Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldاسرائیلی حملوں میں مزید 29 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں مزید 29 فلسطینی شہید



(24 نیوز)غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری،تازہ حملوں میں مزید 29 فلسطینی شہید،112 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج نے آٹے کے حصول کیلئے کھڑے فلسطینیوں پر بم فلسطینیوں پر بم گرا دیئےجس سے 29 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوگئے، اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد44ہزار708تک پہنچ چکی ہے،اسرائیلی جارحیت میں ایک لاکھ6ہزار50افراد زخمی ہو چکےہیں۔

دوسری طرف دو روز قبل جارح صیہونی فوج نےغزہ کے التفاح محلے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی تھی جس میں تین فلسطینی شہید اور متعدد شہری زخمی ہوئےجبکہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک پناہ گزیں کیمپ پر صیہونی فوج کے حملے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی  ہوئے۔

مزید پڑھیں:شام، جیل سے انسانوں کو کچلنے والی مشین برآمد

 رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے قریب واقع الصحوہ محلے کے رہائشی کمپلکس پر بھی بمباری کی ہے۔ کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ حسام ابو صفیہ نے بتایا کہ صیہونی فوج نے سنیچر کی شام بھی الصحوہ محلے پر میزائلی اور ڈرون حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ گولے ہسپتال کی عمارت پر لگے اور بھاری نقصان پہنچا ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں