تہران (ویب ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں اسرائیلی فضائیہ کی کارروائی کی اطلاعات ہیں جس کے بعد ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے کہا ہے کہ اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے لیکن اب ایرانی ٹی وی نے اصفہان شہر کی تازہ ترین صورتحال لائیو دکھا دی۔
ایرانی ٹی وی پر بتایا گیا کہ اصفہان شہر میں حالات اور سیکیورٹی مکمل طور پر پُرسکون ہے اور لوگ اپنی معمول کی زندگی گزار رہے ہیں، ایک دو گھنٹے پہلے فضا میں آوازیں سنائی دی تھیں جو کہ کئی چھوٹے ڈرونز کی تھیں جنہیں گولی مار دی گئی۔