اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے خلاف امریکی جامعات کا احتجاج فرانس، آسٹریلیا، اٹلی کے ساتھ کینیڈا تک بھی پہنچ گیا۔کینیڈا کیMcGill یونیورسٹی میں بھی طلبہ نے احتجاجی کیمپ لگا لئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جامعات میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج جاری ہے، الینوائے، بوسٹن، ایری زونا اور دیگر جامعات میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں مزید 200 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق 18 اپریل سے اب تک امریکی جامعات سے 700 سے زیادہ مظاہرین گرفتار کئے جاچکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی میں بھی 23 اپریل سے احتجاجی کیمپ قائم ہے۔طلبہ کے احتجاج پر غزہ کے بے گھر فلسطینیوں نے امریکی طلبہ سے اظہار تشکر کیا جبکہ اپنے خیموں پر شکریہ امریکی جامعات کے الفاظ لکھ دیے۔